کراچی میں لاپتہ سجاول کی2 طالبات کی لوکیشن خانیوال میں ٹریس

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر )سجاول سے کراچی پکنک منانے آنے والی 2 طالبات کے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے کے کیس میں نیا موڑ آگیا،دونوں لڑکیوں کی لوکیشن خانیوال میں ٹریس ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق لڑکیاں خود پارک سے باہر گئیں۔تفصیلات کے مطابق سجاول میں واقع ہائی اسکول دڑو کی انتظامیہ کی جانب سے 95 طالبات کو پکنک منانے کے لیے اتوار کو کراچی میں واقعے ایک پارک لایا گیا تھا جہاں سیر و تفریحی کے دوران 2 طالبات ثنا میمن اور نائلہ پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئیں۔ گلستان جوہر تھانے کے ڈیوٹی افسر محمودکے ثنا میمن کے والد عبداللہ میمن کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا ہے، جو لڑکیوں کے لاپتہ ہونے سے متعلق مزید تحقیقات کر رہی ہے اس حوالے سے لاپتہ ہونے والی طالبات کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ان کی بہنوں کو الہٰ دین پارک سے اغوا کیا گیا، جن کی جانوں کو خطرہ ہے۔ انہوں نے حکومت سندھ اور دیگر سیکورٹی اداروں سے دونوں طالبات کی فوری بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں لڑکیاں 8 بج کر 30 منٹ پر الہٰ دین پارک میں داخل ہوئی، جس کے بعد دونوں لڑکیاں پارک میں اکیلے گھومتی رہیں اور مسلسل فون پر کسی سے بات کرتی رہی،جبکہ دونوں لڑکیاں پارک کے دروازے سے 9 بجکر 5 منٹ پر باہر جاتی ہوئی دیکھی گئی، باہر نکلتے ہی دونوں لڑکیوں کے موبائل فون بند ہو گئے، دونوں کو موبائل فونز کا کال ڈیٹا ریکارڈ حاصل کرلیا گیا ہے، تاہم پولیس تفتیش کر رہی ہے کہ لڑکیاں کس سے فون پررابطے میں تھی۔ پولیس ذرائع کے مطابق دونوں لڑکیوں کے فون کی لوکیشن کے مطابق دونوں لڑکیاں پنجاب کے شہر خانیوال پہنچ گئی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More