انور مجید کو عدالت پیش نہ کرنے پر

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بینکنگ کورٹ نے اربوں کی چینی غائب کرنے کے کیس میں اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید کو پیش نہ کئے جانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے معالج کو میڈیکل رپورٹس سمیت طلب کرلیا۔عدالت نے غیر حاضری پر صائمہ مجید کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کئے ۔منگل کو سماعت کے دوران ملزمان کے وکلا کو مقدمات کی نقول فراہم کرتے ہوئے سماعت6دسمبر تک ملتوی کردی گئی ہے ۔آئندہ سماعت پرملزمان پر فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان ہے ۔ منگل کو بینکنگ کورٹ میں کیس کی سماعت کے موقع پر جیل حکام نے عبدالغنی مجید کو پیش کیا۔عدالت میں نمر مجید، علی کمال مجید،مصطفی ذوالقرنین مجید ،منہال مجید و دیگر ملزمان بھی پیش ہوئے ۔انور مجید کو پیش نہ کئے جانے کے سوال پر جیل حکام نےبتایا کہ انہیں لینے اسپتال گئے تھے مگر وہاں سے میڈیکل سرٹیفکیٹ دیدیا گیا۔انہیں اسپتال میں ایک ماہ سے کیوں رکھا ہواہے۔سندھ بینک کے وکیل خواجہ نوید ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ اومنی گروپ12ارب دینے پر تیار ہے۔3بینکوں نے2شوگر ملز ،2صنعتی پلاٹ وپچاس 50کروڑ کے2چیک قبول کرنے کی پیشکش قبول کر لی ہے۔2شوگرملز اور 2صنعتی پلاٹوں کی مالیت 11ارب روپے۔ ایک بینک سے بات چیت جاری ہے۔سپریم کورٹ نے پیش کئے گئے اومنی گروپ و نجی بینکوں کے درمیان معاہدے کو حتمی شکل دینے کا حکم دیاہے۔ اس پر حتمی فیصلہ چیف جسٹس پاکستان کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More