ملعونہ آسیہ کوپاکستان چھوڑنے سے قبل جرمنی کی شہریت دلانے کی مہم

0

برلن(امت نیوز)ملعونہ آسیہ مسیح کے حامیوں نے رہائی کے عدالتی فیصلے پر نظر ثانی اور پاکستان چھوڑنے سے قبل ہی جرمنی کی شہریت دلانے کی مہم شروع کر دی گئی ہے۔ملعونہ کی سوتن ا ور 3سوتیلی بیٹیوں نے پاکستان چھوڑنے سے انکار کر دیا ہے۔ ملعونہ آسیہ مسیح کے وکیل سیف الملوک نے منگل کو فرینکفرٹ میں پریس کانفرنس کے دوران ملعونہ اور اس کے خاندان کے تمام افراد کو جرمن شہریت دینے کا مطالبہ کیا ۔ جرمنی کی حکومت نے اس مطالبےپر تبصرہ نہیں کیا ۔سیف الملوک کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کہہ رہی ہے کہ آخر آسیہ مسیح پاکستان سے باہر کیوں نہیں آ رہی ہے ، اس کا جواب یہ ہے کہ ملک سے نکلنے کیلئے آپ کو پاسپورٹ اور ویزے کی ضرورت ہوتی ہے، جو آسیہ اور اس کی بیٹیوں کے پاس نہیں ہے، اگر جرمن چانسلر اینجلا مرکیل اسلام آباد میں تعینات اپنے سفیر کو آسیہ ،اس کے شوہر اور دونوں بیٹیوں کو جرمن پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم دیتی ہیں تو کوئی بھی شخص آسیہ کو پاکستان میں ایک سیکنڈ کیلئے بھی نہیں روک سکے گا کیونکہ جرمن پاسپورٹ ملنے کے بعد آسیہ اور اس کے اہلخانہ پاکستانی نہیں رہیں گے۔سیف الملوک نے بتایا کہ آسیہ مسیح ، اس کا شوہر اور5بیٹیوں کے علاوہ ان کا ایک دوست پاکستان چھوڑنا چاہتے ہیں جبکہعاشق مسیح کی پہلی بیوی و 3بیٹیوں نے پاکستان چھوڑنے سے انکارکر دیا۔عالمی میڈیا نے اس مطالبے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیف الملوک نے یہ واضح نہیں کیا کہ آخر وہ ویزے کے بجائے شہریت پر کیوں زور دے رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More