وسیم خان بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر بننے کے خواب دیکھنے لگے

0

لندن( امت نیوز) وسیم خان بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر بننے کے خواب دیکھنے لگے۔لیسٹرشائر کاؤنٹی کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان پاکستان کرکٹ بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر کے عہدے کیلئے مضبوط امیدوار بن چکے۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے بھی اسی ذمہ داری کیلئے انھیں درخواست دینے کو کہا تھا مگر رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وہ پاکستان میں جاب کو ترجیح دے رہے ہیں۔ وہ برطانیہ میں جنم لینے والے پہلے پاکستان نڑاد پلیئر تھے جنھیں کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کا اعزاز حاصل ہوا، ان کے پاس پاکستانی پاسپورٹ ہی ہے، ایک ہفتے کے اندر ان کی تقرری کا اعلان بھی ہوسکتا ہے، اس صورت میں وہ اپنی بیوی اور بچوں کے ہمراہ لاہور منتقل ہوسکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More