اسپاٹ فکسر شرجیل نے ہتھیار ڈال دیئے

0

لاہور(امت نیوز) پی ایس ایل میں اسپاٹ فکسنگ میں ملوث سابق اوپنر شرجیل خان نے پی سی بی کو خط میں اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔پی ایس ایل 2 کے آغاز پر سامنے آنے والے اسکینڈل میں شرجیل خان، خالد لطیف، شاہ زیب حسن اور محمد عرفان کے نام سامنے آئے تھے، پی سی بی اینٹی کرپشن ٹربیونل نے الزامات ثابت ہونے پر ان کو سزائیں سنائیں، کرکٹرز کی اپیلیں بھی مسترد ہوئیں، شرجیل خان پر ڈھائی سال معطلی سمیت 5 سال کی پابندی عائد کی گئی تھی۔اوپنر نے چیئرمین پی سی بی احسان مانی سے ملاقات کی تاہم اس میں بھی وہ کوئی رعایت حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے، اب شرجیل خان نے پی سی بی کو لکھے گئے خط میں اپنی غلطی تسلیم کرلی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More