یونس خان پی سی بی میں ملازمت کے خواہاں

0

کراچی( امت نیوز) سابق ٹیسٹ کرکٹر یونس خان نے کہا ہے کہ کرکٹ بورڈ میں اپنی خدمات دینے کے لئے تیار ہوں اگر موقع ملا تو اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بھر پور طریقے سے استعمال کروں گا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹٰیم کے سابق کپتان یونس خان نے کہا کہ میڈیا مجھے اسکواش کورٹ میں دیکھ کر حیران نہ ہو، اسکواش سے میرا تعلق بہت پرانا ہے، کرکٹ فٹبال کے ساتھ اسکواش بھی کھیلتا رہا ہوں، پاکستان میں اسکواش کا مستقبل روشن ہے، جس ملک میں جہانگیرخان جیسا لیجنڈ ہو وہاں اسکوائش ختم نہیں ہوسکتی۔ یونس خان نے کہا کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کا پاکستان آنا خوش آئند ہے، پاکستان اسکواش سرکٹ کے انعقاد سے اسکوائش کو نئی زندگی ملی ہے۔ یونس خان نے ٹی ٹین کی اولمپکس میں شمولیت کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اولمپکس میں کرکٹ کو بھی شامل ہونا چاہیے یہ اب ہوری دنیا میں کھیلی جارہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More