پی این ایس عالمگیر مختلف ممالک کے تجارتی جہازوں کے تحفظ پر مامور

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس عالمگیر نے مختلف ممالک کے تجارتی جہازوں کو بحری قزاقوں سے سیکورٹی فراہم کی ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یہ غیر ملکی تجارتی جہاز بحیرِہ عرب سے گزرتے ہوئے بحیرِہ احمر میں مختلف ممالک کی بندرگاہوں کی طرف محو سفر تھے۔ پاکستان نیوی کا بحری جہاز پی این ایس عالمگیر کھلے سمندروں میں تجارتی جہازوں کو بحری قزاقوں سے سیکورٹی فراہم کرتا ہے۔ قُرنِ افریقہ کی بین الاقوامی تسلیم شدہ تجارتی راہداری میں موجود پی این ایس عالمگیر خطے میں رضاکارانہ سیکورٹی کی خدمات فراہم کر رہا ہے، یہ خطہ بحری قزاقی کے خطرات سے دوچار ہے۔ پاک بحریہ کے جہاز عالمگیر کی یہ تعیناتی ریجنل میری ٹائم سیکورٹی پیٹرول کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔ پاک بحریہ کی جانب سے ریجنل میری ٹائم سیکورٹی پیٹرول کے قیام کا مقصد خطے اورعالمی پانیوں میں امن و امان کو برقرار رکھنا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More