کے پی ٹی ایمپلائز میلاد کمیٹی کے تحت سالانہ جلسہ میلاد

0

کراچی (پ ر) کراچی پورٹ ٹرسٹ ایمپلائز میلاد کمیٹی کے تحت اور چیئرمین ریئر ایڈمرل جمیل اختر کی زیر صدارت سالانہ جلسہ میلاد النبیؐ کا انعقاد کیا گیا۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر نور احمد شاہتاز نے سیرت النبیؐ کے روشن پہلوؤں کو بڑے خوبصورت انداز میں اجاگر کیا۔ ریئر ایڈمرل جمیل اختر نے کہا کہ حضورؐ سے محبت کا تقاضہ ہے کہ ہم سیرت نبویؐ کے ہر ہر پہلو کو اپنی زندگی میں اپنائیں۔ کے پی ٹی اسکول منوڑہ میں بھی محفل میلاد منعقد کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More