لیاری نرسنگ اسکول کرپشن کا گڑھ بن گیا-سید عبدالرشید

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لیاری سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی سید عبدالرشید نے کہا ہے کہ لیاری نرسنگ اسکول کرپشن کا گڑھ بن گیا ہے،جہاں رشوت خور مافیا کی وجہ سےنرسنگ کرنے کے خواہشمند طلبا داخلہ لینے سے قاصر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نرسنگ اسکول میں داخلے کیلئے 2 لاکھ رو پےفی طالب علم رشوت لی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیم ہر نوجوان کا بنیادی حق ہے، جس کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ لیاری کے نوجوانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، نرسنگ اسکول کے معاملے پر مسلسل شکایات موصول ہورہی ہیں، جبکہ اس سلسلے میں غریب طلبا کے والدین کےوفد نے ملاقات کی اور تفصیلات بتائی ہیں ۔انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسکولوں میں جاری کرپشن کی روک تھام کرکے طلبا کو معیاری تعلیم فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ نرسنگ اسکول میں کرپشن سے متعلق معلومات جمع کی جارہی ہیں، جلد اس نیٹ ورک کو بے نقاب کریں گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More