جامعہ ہمدرد میں اسپورٹس ویک شروع

0

کراچی (پ ر) جامعہ ہمدرد میں اسپورٹس ویک کا آغاز ہوچکا ہے۔ افتتاحی تقریب کاآغاز شیخ الجامعہ پروفیسر شبیب الحسن اور رجسٹرار پرویز میمن نے کیا۔ اس موقع پر اساتذہ اور طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔ شیخ الجامعہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس غیر نصابی سرگرمیاں کرانے کا مقصد طلبہ میں کھیلوں کو فروغ دیناہے اور ان کی ذہنی اور جسمانی توانائی میں اضافہ یقینی بنانا ہے۔ اسپورٹس ویک میں کرکٹ، فٹبال، ٹیبل ٹینس، لانگ جمپ، والی بال ، تھروبال، شطرنج اور پنجہ آزمائی کے ساتھ ساتھ ویڈیو گیم اور کائونٹر اسٹرائیک کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More