جنوبی افریقن ٹی ٹونٹی لیگ میں ٹشوان سپارٹنز میدان مارلیا

0

سینچورین(امت نیوز)جنوبی افریقن ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ میں ٹشوان سپارٹنز نے پارل راکس کو 4 وکٹوں سے ہرا کر تیسری کامیابی حاصل کر لی، فاتح ٹیم نے 122 رنز کا ہدف آخری اوور کی تیسری گیند پر 6 وکٹوں پر پورا کیا، فرائی لنک نے 22 ناقابل شکست رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلائی، وان برگ اور سیپاملا نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، سیپاملا کو عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ میچ میں پارل راکس کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 17.4 اوورز میں 121 رنز پر ڈھیر ہو گئی، کپتان فاف ڈوپلیسی 38 رنز بنا کر نمایاں رہے، ڈیوائن براوو 25 ڈیوڈ ویسی 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، وان برگ اور سیپاملا نے 3، 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جواب میں ٹشوان سپارٹنز نے مطلوبہ ہدف 19.3 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، کلوئٹ 30 رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان اے بی ڈی ویلیئرز 8 رنز بنا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More