بحریہ یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات میں 58طلائی-نقرئی تمغے تقسیم

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بحریہ یونیورسٹی کراچی کیمپس کا پندرھواں کانووکیشن میری ٹائم کنونشن ہال کار ساز میں ہوا۔گورنر سندھ عمران اسماعیل تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔انہوں نے مختلف شعبوں میں کامیاب ہونے والے پی ایچ ڈی ، پوسٹ گریجویٹ اور انڈر گریجویٹ طلباء و طالبات میں 782اسناد اور 58طلائی و نقرئی تمغے تقسیم کئے۔ان میں منیجمنٹ سائنسز ، پروفیشل سائیکالوجی ، ہیومینز اینڈ سوشل سائنسز ، الیکٹریکل انجینئرنگ ، سافٹ ویئر انجینئرنگ ،ارتھ اینڈ انوائرمینٹل سائنسز اور میڈیا اسٹیڈیز کے شعبہ جات شامل تھے۔گورنر سندھ نے کامیاب طلباء و طالبات کو مبارکباد پیش کی او ر تعلیم کے فروغ میں بحریہ یونیورسٹی کراچی کیمپس کے کردار کو سراہا۔انہو ں نے قوم کی تعمیر میں پاکستان نیوی کے کردار کی تعریف کی۔قبل ازیں ریکٹر بحریہ یونیورسٹی ایڈمرل(ر)محمد شفیق نے مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جامعات اعلیٰ تعلیمی اقدار کو فروغ دیتی ہیں۔گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ سطح پر مختلف کے قیام سے بحریہ یونیورسٹی ایک منفرد اور نمایاں مقام کی حامل ہے۔کانووکیشن میں سینئر نیول افسران ، صنعتکاروں و دیگر شخصیات اور والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More