خواتین کیلئے بھی پی ایس ایل کرنے پر غور

0

کراچی(امت نیوز) پی سی بی نے پی ایس ایل کی طرز پر ویمن کرکٹ لیگ شروع کرانے پر غور شروع کر دیا۔باخبر ذرائع کے مطابق ویمن لیگ کا انعقاد بورڈکے ویڑن 2022 کا حصہ ہے جبکہ اسے 2021 سے شروع کرنے کی تجویز سامنے ا?ئی ہے، مذکورہ لیگ مستقبل کی خواتین کرکٹرزکی کھیپ سامنے لانے کیلیے تیار کردہ روڈ میپ کا حصہ ہے۔ ویمن کرکٹ لیگ کے حقوق پی ایس ایل کی فرنچائزہی کو دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ پی سی بی ویمن ونگ کے سینئرجنرل منیجر شاہد اسلم کی نگرانی میں لائحہ عمل کے تحت2022 تک پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم میں مکمل طور پر تبدیلی لائی جائے گی، سینئرز کی جگہ نیا ٹیلنٹ شامل کیا جائیگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More