نواز-زرداری کےبارےمیں چوہان کےریمارکس پرنوجوان مشتعل

0

لاہور(امت نیوز) سابق وزیراعظم نوازشریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے بارے میں صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کےریمارکس پرنوجوان بھڑک اٹھے۔ٹاؤن ہال لاہورمیں یوتھ پارلیمنٹ کی تقریبِ حلف برداری میں فیاض چوہان نے نوازشریف اور آصف علی زرداری پر شدید تنقید کی اور کہا کہ وہ ایون فیلڈ ریفرنس کی مثال دیتے ہوئے اکثر ٹاک شوز میں یہ شعر پڑھتے ہیں کہ ’’اس کے دولت مند ہونے کا باعث اس کا ابا تھا۔سب حیران تھے کہ اس نے ایسا ابا کہاں سے لبا تھا‘۔اس شعر پر ہال میں موجود نوجوان آگ بگولہ ہوگئے اور شیم شیم کے نعرے لگائے۔ نوجوانوں نے صوبائی وزیراطلاعات سے الفاظ واپس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔اس پر فیاض چوہان نےکہاکہ آپ سب یوتھ پارلیمنٹ کےارکان ہیں لہٰذایہ باتیں برداشت کریں تاہم حاضرین نےان کی ایک نہ سنی اورنعرےبازی کرتےرہےاور تقریب بدنظمی کا شکارہوگئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More