آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دےکر ویٹرنز ورلڈ کپ جیت لیا

0

سڈنی(امت نیوز) آسڑیلیا میں کھیلے جانے والے پہلے ویٹرنز ورلڈ کپ کے فائنل میں میزبان آسڑیلیا نے پاکستان کو 3 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔سڈنی میں کھیلے گئے فائنل میچ میں آسٹریلوی پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 44 اوورز میں 165 رنز بنا کر آئوٹ ہوئی، کینگروز کی جانب سے ٹونی کلارک 44 رنز بنا کر نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے جعفر قریشی سب سے کامیاب بولر رہے، انہوں نے 25 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں ¾ دستگیر بٹ نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا، اوپنرز ساجد علی، شاھد انور اور کپتان غلام علی جلد آئوٹ ہوئے، اس مرحلے پر بابر الطاف بٹ نے 59 گیندوں پر 46 رنز کی ایک عمدہ اننگز کھیلی۔امتیاز تارڑ 28 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More