بابری مسجد کی شہادت کے 26برس مکمل-مسلم تنظیموں کا یوم سیاہ

0

نئی دہلی/ لاہور(خبر ایجنسیاں)بھارتی ریاست اترپردیش میں واقع ایودھیا کی تاریخی بابری مسجد کی شہادت کو جمعرات کو 26 برس مکمل ہو گئے۔اس موقع پر مسلم تنظیموں نے یوم سیاہ منایا، جب کہ لاہور میں وکلا نے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔6 دسمبر 1992 کو انتہاپسند ہندوں کے ٹولے نے تمام قانونی، سماجی و اخلاقی اقدار پامال کرتے ہوئے تاریخی بابری مسجد شہید کردی تھی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بابری مسجد کے انہدام کو 26 برس مکمل ہونے پر مسلمان تنظیموں نے یوم سیاہ منایا۔پولیس سپرٹنڈنٹ انل کمار سسودیا کے مطابق اس موقع پر ایودھیا میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔بابری مسجد ایکشن کمیٹی کے سب سے پرانے مدعی ہاشم انصاری کے بیٹے اقبال انصاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایودھیا میں ایک نہیں ہزاروں رام مندر بنیں۔مجھے کوئی شکایت نہیں ہے ۔میرا تو بس یہی کہنا ہے کہ بابری مسجد ہماری ہے۔اسی حق کی لڑائی لڑتے ہوئے ہمارے والد اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔ان کے بعد میں لڑرہا ہوں۔عدالت کا جو بھی فیصلہ ہوگا اسے تسلیم کیا جائے گا۔دریں اثنا مدعی ہاشم انصاری کے صاحبزادے اقبال انصاری کو ایک مرتبہ پھر دھمکی آمیز خط ملا ہے ، جس میں کہا گیا کہ مسجد مندر کیس واپس لے لیں، ورنہ مرنے کے لیے تیار رہنا۔کوئی بچائے گا نہیں۔نیشنل ہیرالڈ گروپ آف نیوز پیپر کے مطابق شرپسند عناصر کی پوری کوشش ہے کہ بابری مسجد رام جنم بھومی تنازعہ کو ہوا دی جائے، تاکہ وہ نفرت بھرا ماحول پیدا کرسکیں۔اقبال انصاری کو بھیجے جانے والے دھمکی آمیز خط کا مقصد یہی ہے۔ادھر لاہور کے جی پی او چوک پر الامہ لائرز فورم کے تحت مظاہرہ کیا گیا، جس میں شرکا نے بابری مسجد کی دوبارہ تعمیر کا مطالبہ کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More