پریمئر کرکٹ سپر لیگ میں راؤنڈ میچز جاری

0

لاہور(امت نیوز)کارپوریٹ سیکٹر کی ٹیموں کے درمیان جاری پریمئر سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے راؤنڈ میچز میں آئی سی آئی پاکستان اور ایگزونوبل نے کامیابی سمیٹ لی ۔ویلنشیا کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ پہلے میچ میں آئی سی آئی پاکستان نے ہنڈا کو 55 رنز سے شکست دی۔آئی سی آئی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 162،رنز بنائے۔مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں ہنڈا کی ٹیم 107 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔آئی سی آئی کے محمد یوسف نے شاندار آل راؤنڈر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے53 رنز بنانے کے ساتھ 3کھلاڑیوں کو بھی آؤٹ کیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More