بھارت آسٹریلوی سرزمین میں ڈٹ گیا

0

ایڈیلیڈ(امت نیوز)چیتشوار پوجارہ کی شاندار سنچری کی بدولت بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کی اپنی پہلی اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 250 رنز بنالئے۔ چیتشوار پوجارہ نے اس وقت اپنی ٹیم کو سنبھالہ دیا جب اس کے پہلے پانچ کھلاڑی 86 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے تھے۔ چیتشوار پوجارہ نے 123 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔ یہ چیشتوار پوجارہ کے ٹیسٹ کیریئر کی 16 ویں سنچری تھی، اس کے علاوہ انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کے 5 ہزار رنز بھی مکمل کرلئے۔ روہت شرما 37، ریشبا پانٹ اور روی چندرن ایشون بالترتیب 25، 25 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ آسٹریلیا کی طرف سے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مچل سٹارک، جوش ہیزلووڈ، نیتھن لیون اور پیٹ کمنز نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جمعرات کو آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ایڈیلیڈ میں شروع ہوا تو بھارت کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ لوکیش راہول اور مرلی وجے نے اننگز کا آغاز کیا۔ بھارت ٹیم کا آغاز کچھ خاص نہ تھا جب اس کے کپتان سمیت پانچ کھلاڑی 86 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More