قبل ازوقت انتخابات کیلئے تیار ہیں-نوازشریف

0

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) قبل از وقت انتخابات کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔سابق وزیراعظم نواز شریف فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت کے لیے احتساب عدالت پہنچے جہاں انہوں نے صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کی۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی جانب سے قبل از وقت انتخابات کی بات پر عوام نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور عوام خوش ہیں کہ جلد ہماری جان چھوٹنے والی ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہم سنجیدہ سیاست کے قائل ہیں اور مسلم لیگ (ن) قبل از وقت انتخابات کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔نواز شریف نے کہا کہ فافن کی رپورٹ کے مطابق 53 حلقوں میں جیت کا مارجن مسترد ووٹوں سے کم ہے اور رپورٹ سے ظاہر ہے کہ 53حلقوں میں دھاندلی ہوئی، فافن کے مطابق 95 فیصد فارم 45 پرپولنگ ایجنٹوں کے دستخط نہیں تھے اور پاکستان کی تاریخ میں کبھی ایسا دیکھنے میں نہیں آیا۔ نوازشریف نے آصف علی زرداری کے کرپشن کیسز پر بات کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ یہ تو اپنے اوپر عدم اعتماد کرنے والی بات ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ ہم نے بجلی کے چار منصوبوں میں 160 ارب روپے بچائے کسی نے شاباش نہیں دی، عمران خان کی بات کیا کروں جو کچھ وہ کررہے ہیں دنیا دیکھ رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More