56 کمپنیوں کے افسران کی تنخواہیں کم کرنے کا فیصلہ

0

لاہور(امت نیوز)حکومتی کفایت شعاری مہم نے بیوروکریسی کا گھر دیکھ لیا، حکومت پنجاب نے 56 کمپنیوں کے پراجیکٹ پر کام کرنے والے افسران اور ٹیکنو کریٹس کی تنخواہیں کم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ حکومت نے سابق دور حکومت میں جاری پراجیکٹ میں تعینات سرکاری افسران اور ٹیکنوکریٹس کی تنخواہوں میں کمی کے سلسلہ میں محکمہ خزانہ پنجاب اور ایس اینڈ جے اے ڈی کو ٹاسک سونپ دیا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کفایت شعاری مہم کے تحت افسران کی تنخواہیں کم کی جائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More