اسلام آباد میں ایشین فٹ سال چیمپئن شپ کی تیاریاں جاری

0

اسلام آباد(امت نیوز)پاکستان ساکر فٹ سال فیڈریشن کے زیراہتمام ایشین فٹ سال چیمپئن شپ 13دسمبر سے لیاقت جمنیزیم اسلام آباد میں شروع ہو گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور شور پر ہیں۔ چیمپئن شپ میں آٹھ ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں میزبان پاکستان، افغانستان، بنگلہ دیش، بھارت، نیپال، ترکی، سعودی عرب اور سری لنکا کی ٹیمیں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایشیائی سطح کی پہلی بار چیمپئن شپ کی میزبانی کر رہا ہے جس میں اتنی تعداد میں غیر ملکی ٹیموں کے کھلاڑی شرکت کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک بھارت نمائشی میچز لاہور اور پشاور میں منعقد ہوںگے۔ ایونٹ میں شرکت کیلئے ٹیمیں 10 دسمبر سے پاکستان پہنچانا شروع ہو نگی۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ کو شان و شوکت سے منعقد کروانے کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی جا چکی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ملک مہربان علی نے کہا کہ فیڈریشن ملک میں ساکر فٹ سال کھیل کے مزید فروغ کیلئے کوشاں ہے اور یہ کھیل ملک میں بہت مقبولیت اختیار کرتا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایشین چیمپئن شپ سے ملک کا مثبت امیج اجاگر کریں گے اور ایونٹ کے کامیاب انعقاد کیلئے تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افتتاحی تقریب میں سہارا یو کے بینڈ اپنے فن کا مظاہرہ کرئے گا جبکہ اختتامی تقریب میں ساحر علی بگا خصوصی شرکت کریں گے۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More