قومی جونیئرسلیکشن کمیٹی کوتبدیل کرنیکا فیصلہ

0

لاہور(امت نیوز)پی سی بی نے باسط علی کی زیرسربراہی کام کرنے والی قومی جونیئر سلیکشن کمیٹی کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا، کرکٹ کمیٹی بعض ناموں پر غور کر رہی ہے، یونس خان کے نام پر بھی بات ہوئی مگر ابھی کچھ فائنل نہیں ہوا،اس حوالے سے ممکنہ طورپر13 دسمبرکو لاہور میں شیڈول میٹنگ میں ہی کسی نتیجے پر پہنچا جائے گا۔دوسری جانب وسیم باری کوکراچی کے ہائی پرفارمنس سینٹر کا سربراہ بنانے کا امکان روشن ہے۔تفصیلات کے مطابق باسط علی کی زیرسربراہی قومی جونیئر سلیکشن کمیٹی کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی نئے ارکان پر غور کر رہی ہے، یونس خان کا نام بھی زیرغور آیا تاہم ابھی کچھ فائنل نہیں ہوا، بورڈ موجودہ سلیکشن کمیٹی کے کام سے مطمئن نہیں ہے۔گزشتہ برس انڈر19 ایشیا کپ میں گرین شرٹس کو افغانستان سے 2 میچز میں شکستوں کا سامنا کرنا پڑا تھا، اس کے بعد بھی جونیئر لیول کی ٹیموں کا کھیل غیرمعمولی نہیں رہا، حکام چاہتے ہیں کہ اب نئے ارکان کا تقرر کیا جائے۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More