شہبازکوچیئرمین پی اےسی بنانے کے مطالبے پر اپوزیشن متحد

0

اسلام آباد(نمائندہ امت)تمام اپوزیشن جماعتیں قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف اورپاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدرشہبازشریف کوپبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اےسی) کاچیئرمین بنانے پر متحد ہوگئیں اورانہیں چیئرمین بنانےکامطالبہ دہرایا ہے۔ اپوزیشن رہنماؤں کےمشترکہ مشاورتی اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگوکرتےہوئےشہبازشریف کا کہنا تھاکہ اپوزیشن جماعتیں گزشتہ 10سال کی روایت کوبرقراررکھتےہوئےاپوزیشن لیڈرکوپی اےسی چیئرمین بنانےکےمطالبےپرقائم ہیں۔انہوں نےکہاکہ ’حکومت بہانےبنارہی ہےکہ مسلم لیگ (ن) گزشتہ حکومت کےآڈٹ معاملات کی وجہ سےاپوزیشن لیڈرپی اےسی کی صدارت نہیں کرسکتے۔شہبازشریف کاکہناتھاکہ اپوزیشن اجلاس میں اس معاملےپرمتفقہ حکمت عملی بنانےپراتفاق ہواہےکہ اپوزیشن لیڈران اجلاسوں کی صدارت نہیں کریں گےجن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی گزشتہ حکومت کاآڈٹ کیاجائےگا۔ان کاکہناتھا کہ اس کےعلاوہ گزشتہ حکومت کےمعاملات کاجائزہ لینےکےلیےسب کمیٹی بنادی جائےاور تحریک انصاف اس سب کمیٹی کےلیےاپناچیئرمین نامزدکرسکتی ہے۔ان کاکہناتھاکہ ’ اپوزیشن نےواضح کردیا ہےکہ قائدحزب اختلاف ہی پی اےسی چیئرمین بنیں گے۔ان کاکہناتھاکہ تمام اپوزیشن جماعتوں کی جانب سےاعتمادکیےجانے پرشکرگزارہوںسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ان کے چیمبر میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ سپیکر کو آگاہ کردیا ہے کہ اپوزیشن کا فیصلہ چیئرمین پی اے سی کے بارے میں یہی ہے کہ قائد حزب اختلاف ہی چیئرمین ہونگے ادھرشہباز شریف نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے بیرون ملک جانے پر پابندی کے بارے میں کہا کہ حمزہ شہباز کےمعاملےپرزیادتی ہوئی ہے، ملک میں سویلین ڈکٹیٹرشپ نافذ ہےہم حکومتی سفاکیت کی مذمت کرتےہیں۔ بلاول بھٹوکےحوالےسےہمیں بتایاگیاکہ جب کمپنی بنی ان کی عمرایک سال تھی شہبازشریف نےکہاکہ چنیوٹ آئرن کاخزانہ مشرف دورمیں لٹایاگیا، ہم نے ڈھائی سال کیس ہائیکورٹ میں لڑااورکیس جیتے،ہائیکورٹ نےنیب کو کارروائی کی ہدایت کی،لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔نیازی اورنیب کاغیرمقدس الائنس ہے، مالم جبہ کیس میں ابھی تک کسی کوہاتھ نہیں لگایاگیاخیال رہےکہ گزشتہ روزقومی اسمبلی کےچھٹےاجلاس میں پی اےسی کی صدارت سےمتعلق حکومت اور اپوزیشن کےدرمیان قائم ڈیڈلاک ختم کرنےکی کوشش کی گئی تھی تاہم ن لیگ شہبازشریف کوپی اےسی چیئرمین بنانےکےمطالبےپرڈٹ گئی تھی۔گزشتہ ہفتےاسپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنےصحافیوں سےبات کرتےہوئےاجلاس کے دوران کمیٹیوں کےقیام کی امیدظاہرکی تھی۔انہوں نےکہاتھاکہ وہ اس معاملےپرحکومت اوراپوزیشن جماعتوں سے رابطےمیں ہیں اور کمیٹیوں سےمتعلق مسئلےکاحل نکالا جائےگا۔اسپیکرنےایوان کی کمیٹیوں کےقیام کےمعاملےاورپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ پراپوزیشن سےجاری ڈیڈلاک کوتوڑنےکی حکمت عملی سےمتعلق وزیراعظم عمران خان سمیت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کےدیگررہنماؤں سےملاقات کی تھی۔انہوں نےامیدظاہرکی تھی کہ پارلیمنٹ کی کمیٹیاں قومی اسمبلی کے 10 دسمبر کو ہونے والے اجلاس کے دوران قائم کردی جائیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More