سعد رفیق کےپروڈکشن آرڈرجاری نہ ہونےپراپوزیشن کا واک آؤٹ

0

اسلام آباد(نمائندہ امت) قومی اسمبلی کے اجلاس میں ن لیگی رہنما سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر اپوزیشن نے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔ سوموار کو اسپیکر اسدقیصر کی صدات میں قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ شہباز شریف کے اظہار خیال کے دوران آصف زرداری کی آمد ہوئی جس پر انہوں نے اپنا خطاب روک کر پی پی پی شریک چیئرمین کو ’ویلکم’ کہاشہباز شریف نے سانحہ اے پی ایس کو بزدلانہ واقعہ قرار دیتے ہوئے اس کی بھرپور مذمت کی۔انہوں نے اس موقع پر کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کل کشمیر میں 14 کشمیری شہید کر دیئے گئے، اقوام عالم اس ظلم پر خاموش ہے، مجھے کسی مذہبی بحث میں نہیں جانا، مگر کشمیر ہو یا فلسطین ہو، ظلم و زیادتی کی انتہا ہو چکی۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کو ٹھوس موقف سامنے لانا ہو گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More