وفاق المدارس – فضلاؑ کی بھرتیاں روکنے پر عدالت جانے کی تیاری

0

اسلام آباد(نمائندہ امت ) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنے دعوؤں کے برعکس دینی مدارس کے فضلاء کے لیے ملازمت کے دروازے بند کرنے پر تل گئی ۔مدارس کے فضلاء کے ساتھ بدترین امتیازی سلوک کے پی کے کی وزارت تعلیم سے ایچ ای سی کی جانب سے جاری کردہ سرٹیفکیٹ کے باوجود عالمیہ کے نمبر میرٹ کے لیے تسلیم کرنے سے انکار سے ہزاروں علماء کا مستقبل داؤ پر لگ گیا،مساجد کے ائمہ و خطباء کو مشاہرہ دینے کا ڈھنڈورہ پیٹنے والوں نے اسکولز کا رخ کرنے والے فضلاء کے لیے بھی دروازے بند کردئیے وفاق المدارس نے حکومتی اقدام کی سخت مذمت کی ہے متاثرین نے بھرپور احتجاج کا اعلان کردیا،عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ تفصیلات کے مطابق دینی مدارس کے فضلاء اور طلبہ کی فلاح و بہبود کے نعرے لگانے والی پی ٹی حکومت نے دینی مدارس کے فضلاء کے بنیادی حقوق غصب کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے،کے پی کے وزارت تعلیم دینی مدارس کے فضلاء کی عالمیہ کی سند ہی نہیں بلکہ ایچ ای سی کی طرف سے دینی مدارس کے فضلاء کو جاری کیے جانے والے سرٹیفکیٹ کے باوجود عالمیہ کے نمبر میرٹ کے لیے تسلیم کرنے سے مکر گئی ہے۔کے پی کے میں مساجد کے ائمہ وخطباء کو مشاہرہ دینے کا ڈھنڈورہ پیٹنے والی حکومت نے عربی اور اسلامیات ٹیچرز کے لیے مختص اسامیوں پر مدارس کے فضلاء کی بھرتیاں روک دیں اور مدارس کے فضلاء سے بدترین امتیازی سلوک برتا جارہا ہے۔اس صورتحال پر پورے صوبے میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر مولانا انوار الحق مولانا محمدحنیف جالندھری اور مولانا حسین احمد سمیت دیگر نے حکومتی طرز عمل کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے بدترین مدارس دشمنی قرار دیا۔حکومتی عالمانی پالیسی کے متاثرین نے بھرپور احتجاج کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے اور اپنے حقوق کیلیے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے کا فیصلہ کیا ہے-

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More