ایف آئی اے نے لیاقت جتوئی کو دبئی جانے سے روک دیا

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایف آئی اے نے سابق وزیراعلیٰ سندھ اور تحریک انصاف کے رہنما لیاقت جتوئی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا،جس پر انہوں نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔پیر کو جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سر براہی میں 2رکنی بنچ نے درخواست کی سماعت کی ،جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ لیاقت جتوئی اتوار کو دبئی جا رہے تھے،ایف آئی اے نے ایئر پورٹ پر روک لیا اور بتایا کہ ان کا نام ای سی ایل میں شامل ہے۔وکیل کا کہناتھا کہ ان کے مؤکل بیمار بیٹی سے ملنا چاپتے ہیں،لہذا انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔ دوران سماعت عدالت کا کہنا تھا کہ پہلے مدعاعلہیان کو سن لیں پھر اس کے بعد درخواست پر فیصلہ کیا جائے گا ،کیونکہ درخواست گزار کے خلاف نیب کی انکوائر ی کی جارہی ہے ،بعد ازاں فاضل عدالت نے وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More