میچ کے دوران کوہلی اور ٹم پین آپس میں الجھ پڑے

0

پرتھ (امت نیوز)بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور آسٹریلیا کے ٹم پین پرتھ ٹیسٹ کے دورن آپس میں الجھ پڑے، دونوں کے درمیان تلخ جموں کا تبادلہ ہوا تاہم ایمپائرز نے مداخلت کر کے معاملہ رفع دفع کیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو پرتھ ٹیسٹ کے چوتھے روز دونوں ٹیموں کے کپتانوں ٹم پین اور کوہلی کے درمیان گہما گہمی دیکھی گئی، آسٹریلوی اننگز کے 71 ویں اوور میں رننگ کے دوران پین اور کوہلی ایک دوسرے سے ٹکرا گئے جس کے بعد دونوں آپس میں الجھ پڑے اور تلخ جملوں کا تبادلہ بھی کیا تاہم ایمپائر نے فوری طور پر مداخلت کر کے معاملا رفع دفع کر دیا۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More