سری لنکا پر شکست کے بادل منڈلانے لگے

0

ویلنگٹن (اے پی پی) ٹام لیتھم کی تاریخ ساز اننگز کی بدولت نیوزی لینڈ کی سری لنکا کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ پر گرفت مضبوط ہو گئی، میزبان ٹیم پہلی اننگز میں 578 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی اور اس نے مہمان سری لنکا کے خلاف مجموعی طور پر 296 رنز کی برتری حاصل کی، لیتھم ایک اینڈ پر ڈٹے رہے، انہوں نے انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف بائولرز کی خوب درگت بنائی اور 264 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، روز ٹیلر اور ہنری نیکولز 50، 50 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، لاہیرو کمارا نے 4 وکٹیں لیں، جواب میں سری لنکن ٹیم دوسری اننگز میں مشکلات سے دوچار ہے اور 20 کے سکور پر اس کے 3 کھلاڑی آئوٹ ہو گئے ہیں، مہمان ٹیم کو اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید276رنز درکار ہیں جبکہ اس کی7وکٹیں باقی ہیں۔ پیر کو ویلنگٹن ٹیسٹ کے تیسرے روز نیوزی لینڈ نے311رنز2کھلاڑی آئوٹ پر پہلی ادھوری اننگز دوبارہ شروع کی تو ٹام لیتھم121اور روز ٹیلر50رنز پر کھیل رہے تھے، دن کے پہلے ہی اوور میں لاہیرو کمارا نے ٹیلر کو آئوٹ کر کے ٹیم کو بڑی کامیابی دلائی، وہ50رنز بنا کر آئوٹ ہوئے لیکن اس کے بعد ہنری نیکولز نے لیتھم کا ساتھ دیا، دونوں بلے بازوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے چوتھی وکٹ کی شراکت میں114قیمتی رنز جوڑ کر ٹیم کی پوزیشن مزید مستحکم کر دی،426کے سکور پر پریرا نے نیکولز کو آئوٹ کر کے اہم پارٹنرشپ توڑ دی۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More