بنگلہ دیش کیخلاف پہلے ٹی 20 میں کالی آندھی چھاگئی

0

سلہٹ (امت نیوز) شائی ہوپ کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت کالی آندھی نے بنگلہ دیش کو پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی، یہ کالی آندھی کی دورہ بنگلہ دیش کے دوران پہلی کامیابی ہے، فاتح ٹیم نے 130 رنز کا ہدف 11ویں اوور میں 2 وکٹوں پر پورا کیا، ہوپ نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف بائولرز کی خوب درگت بنائی، انہوں نے 16 گیندوں پر 6 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے تیز ترین ففٹی بنا کر ٹیم کو فتح دلائی، ہوپ 55 رنز بنا کر نمایاں رہے، شکیب کی 61 رنز کی اننگز رائیگاں گئی، کوٹریلمیچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ پیر کو سلہٹ پر کھیلے گئے پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں بنگلہ دیشی قائد شکیب الحسنٰ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو ان کیلئے مہنگا ثابت ہوا، میزبان ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 19 اوورز میں 129 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، شکیب الحسن کے سوا بنگال ٹائیگرز کا کوئی بھی کھلاڑی ویسٹ انڈین بائولرز کے سامنے زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ ٹھہر سکا۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More