کرس گیل سے ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ چھن گیا

0

سلہٹ (امت نیوز) جارح مزاج ویسٹ انڈین بلے باز شائی ہوپ نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین ففٹی بنا کر نیا ملکی ریکارڈ قائم کر دیا، انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف بائولرز کی خوب دھنائی کی اور16 گیندوں پر6چھکوں کی مدد سے ففٹی بنا کر یہ سنگ میل عبور کیا، انہوں نے ہم وطن بلے باز کرس گیل کا ملک کی طرف سے تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ توڑ دیا، گیل نے 2015ء میں جنوبی افریقہ کے خلاف17گیندوں پر تیز ترین ففٹی بنا کر ملکی ریکارڈ پر قبضہ جمایا ۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More