آج کی دعا

0

سجدے کی حالت میں
سُبْحَانَ رَبِّیَ الْاَعْلیٰ کے علاوہ مندرجہ ذیل اذکار اور دعائیں بھی سجدے کی حالت میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہیں:
اَللّٰھُمَّ لَکَ سَجَدْتُّ وَبِکَ امَنْتُ وَلَکَ اَسْلَمْتُ، سَجَدَوَجْھِیْ لِلَّذِیْ خَلَقَہُ وَصَوَّرَہُ وَشَقَّ سَمْعَہُ وَبَصَرَہُ تَبَارَکَ اللّٰہُ اَحْسَنُ الْخَالِقِیْنَ۔ (صحیح مسلم)
ترجمہ: یااللہ! میں آپ ہی کو سجدہ کرتا ہوں، آپ ہی پر ایمان لاتا ہوں، آپ ہی کے آگے جھکتا ہوں، میرے چہرے نے اس ذات کو سجدہ کیا جس نے اسے پیدا کیا، اور اس کی صورت بنائی اور اس میں کان اور آنکھ کے شگاف پیدا کئے۔ اللہ تعالیٰ جو سب سے بہتر پیدا کرنے والا ہے، بہت برکت والا ہے۔
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ بِرِضَاکَ مِنْ سَخَطِکَ وَبِمُعَافَاتِکَ مِنْ عُقُوْبَتِکَ وَاَعُوْذُبِکَ مِنْکَ لَااُحْصِیْ ثَنَائً عَلَیْکَ اَنْتَ کَمَا اَثْنَیْتَ عَلیٰ نَفْسِکَ۔ (مسلم)
ترجمہ: یااللہ! میں آپ کی ناراضی سے آپ کی خوشنودی کی پناہ مانگتا ہوں، اور آپ کے عذاب سے آپ کی معافی کی پناہ، اور آپ (کے قہر) سے آپ ہی کی پناہ مانگتا ہوں میں آپ کی تعریف (کے پہلوئوں) کو شمار نہیں کرسکتا۔ آپ ویسے ہی ہیں جیسے آپ نے اپنی صفت بیان فرمائی ہے۔
3۔ اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ ذَنْبِیْ کُلَّہُ دِقَّہُ وَجِلَّہُ وَاَوَّلَہُ وَاٰخِرَہُ وَعَلَانِیَتَہُ وَسِرَّہُ۔ (مسلم)
ترجمہ: یااللہ! میرے تمام گناہوں کو معاف فرمادیجئے، وہ چھوٹے ہوں یا بڑے اول ہوں یا آخر، علانیہ ہوں یا خفیہ۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More