وظائف صندلیہ-مشکلات کا حل

0

حضور اکرمؐ کی خواب میں زیارت کا عمل:
صلی اللہ علی محمد ن النبی الامی
شب جمعہ دو رکعت نفل نماز پڑھیں۔ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد 35 مرتبہ سورہ اخلاص پڑھیں۔ نماز کے بعد ایک ہزار بار مذکورہ بالا درود شریف پڑھ کر دعا کریں۔ حق تعالیٰ نے چاہا تو اگلا جمعہ آنے سے قبل خواب میں زیارت نصیب ہو جائے گی۔ اگر ایک بار کارگر نہ ہو تو تین بار یہ عمل کریں۔
مجرب شربی تعویذات:
شربی تعویذات کے بارے میں حضرت بابا جی کا طریقہ کار حضرت بابا جی مختلف امراض کے لئے جو تعویذ مرحمت فرماتے ہیں، انہیں تعویذ کے بجائے ’’ساخت‘‘ کا نام دیتے ہیں، چونکہ ان تعویذات میں مختصر آیات یا دعائیں لکھی جاتی ہیں، اس لیے ایک کاغذ پر کئی تعویذ لکھوا دیتے ہیں اور مریض کو فرماتے ہیں کہ روزانہ ایک تعویذ چاٹ لیا کرے۔ یعنی زبان سے چاٹ کر کاغذ کو نگل لیا کرے۔
ہم ذیل میں حضرت باباجی کے ایک تعویذ کا نمونہ پیش کر رہے ہیں:
تسمیہ کے بعد سورۃ الرعد کی آیت 39
یہ حضرت بابا جی کا ایک خاص تعویذ ہے، جو آپ دل کے مریضوں کو قلبی امراض سے چھٹکارے کے لئے عطا فرماتے ہیں اور ہم نے پانچ تعویذ لکھ دیئے ہیں، پس اسی طرح اکتالیس تعویذ مریض کو دیئے جائیں کہ وہ روزانہ ایک تعویذ قینچی سے کاٹ کر استعمال کرے ہم نے کاٹنے کی جگہ نشانات لگادیئے ہیں۔
اب آگے جتنے بھی تعویذات ذکر کیے جارہے ہیں ان سب کا یہی طریقہ ہے ہم نے مثال کے ساتھ واضح کردیا ہے اب باربار نہیں دہرایا جائے گا۔ (جاری ہے)
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More