فلپ مورس ایکوئیل سیلری سرٹیفکیشن حاصل کرنے والی پہلی کمپنی بن گئی

0

کراچی(بزنس رپورٹر)فلپ مورس انٹرنیشنل سے الحاق رکھنے والے ادارے، فلپ مورس(پاکستان)لمٹیڈ اعلان کیا ہے کہ اس نے ایکوئیل سیلری فاوٴنڈیشن سے ’ایکوئیل سیلری سرٹیفکیشن کامیابی سے حاصل کر لی ہے۔فاوٴنڈیشن خودمختار اور غیر منافع بخش ادارہ ہے، جو سوئٹززلینڈ کے قوانین کے مطابق کام کرتا ہے۔ادارے کا مقصد کمپنیوں کے بارے میں تصدیق کرنا ہے کہ وہاں مرد اور خاتون ملازمین کو برابری کی بنیاد پر معاوضوں کی ادائیگی کی جاتی ہے۔فلپ مورس کے سی ڈیوڈ اسکارڈا نے کہا کہ ایک کمپنی کے طور پر ہماری کامیابی ہماری ذہین اور متنوع افرادی قوت پر منحصر ہے۔فاوٴنڈیشن کی بانی ویرونیک گوئے وین ہوئز نے کہا کہ ایکوئل سیلری سرٹیفکیشن پر فلپ مورس پاکستان کو فخر کرنا چاہیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More