آج کی دعا

0

فجر کے بعد
رَبِّیَ اللّٰہُ تَوَکَّلْتُ عَلَیْہِ لَا اِلٰہَ اِلاَّ ھُوَ، عَلَیْہِ تَوَکَّلْتُ وَھُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ لاَ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ الْعَلِیُّ الْعَظِیْمُ مَاشَائَ اللّٰہُ کَانَ وَمَالَمْ یَشَأْ لَمْ یَکُنْ اَعْلَمُ اَنَّ اللّٰہَ عَلٰی کُلِّ شَیْیٍٔ قَدِیْرٌ وَّاَنَّ اللّٰہَ قَدْ اَحَاطَ بِکُلِّ شَیْیٍٔ عِلْمًا۔
ایک حدیث میں ہے کہ جو شخص صبح و شام یہ کلمات پڑھے اور اس دن اس کاانتقال ہوجائے تو وہ جنت میں جائے گا۔(ابن السنی)
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْأَلُکَ الْعَافِیَۃَ فِی الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَۃِ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْأَلُکَ الْعَفْوَوَالْعَافِیَۃَ فِیْ دِیْنِیْ وَ دُنْیَایَ وَاَھْلِیْ وَمَالِیْ، اَللّٰھُمَّ اسْتُرْعَوْرَاتِیْ وَآمِنْ رَوْعَاتِیْ، اَللّٰھُمَّ احْفَظْنِیْ مِنْ بَیْنِ یَدَیَّ وَمِنْ خَلْفِیْ وَعَنْ یَّمِیْنِیْ وَعَنْ شِمَالِیْ وَمِنْ فَوْقِیْ وَاَعُوْذُبِعَظَمَتِکَ اَنْ اُغْتَالَ مِنْ تَحْتِیْ۔
ترجمہ: یا اللہ! میں آپ سے دنیا و آخرت میں عافیت مانگتا ہوں یا اللہ! میں آپ سے معافی اور عافیت کا سوال کرتا ہوں اپنے دین میں بھی دنیا میں بھی اپنے گھر والوں کے لئے بھی اور اپنے مال کے لئے بھی۔ یااللہ ! میرے سامنے سے بھی میری حفاظت کیجئے میرے پیچھے سے بھی دائیں سے بھی اور بائیں سے بھی اور اوپر سے بھی اور میں آپ کی عظمت کی پناہ مانگتا ہوں اس بات سے کہ میں نیچے سے ہلاک کیا جائوں (یعنی زلزلے سے)
حضرت عبداللہ بن عمر ؓ فرماتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعائیں صبح اور شام کے وقت مانگا کرتے تھے اور انہیں عموماً چھوڑتے نہیں تھے۔(ابودائود، نسائی، ابن ماجہ)
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More