اے سی سی اے کے تحت ملٹی اسٹیک ہولڈر کانفرنس

0

کراچی(بزنس رپورٹر)کاروبار کے فروغ میں کامیابی صرف کاروباری اداروں کے لئے نہیں بلکہ وسیع پیمانے پر معیشت کے لئے بھی بہت سے فوائد فراہم کرتی ہے۔دی ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس نے لاہور میں ملٹی ا سٹیک ہولڈر کانفرنس منعقد کی، جہاں کاروباری رہنماؤں اور ریگولیٹرز نے مالیاتی مسائل کو حل کرنے کے لئے حکومت کے اقدامات کے کردار اور SMEsپالیسی کی ضرورت اور فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔مقررین میں نادیہ سیٹھ جی ایم پالیسی اینڈ پلاننگ ایس ایم ای ڈی اے ، غالب نشتر صدر خوشحالی مائیکرو فنانس بینک اور کمال میاں ڈائریکٹر فاسٹ کیبلز شامل تھے۔اے سی سی اے کے ریجنل ہیڈ آف پالیسی آصف مسعود مرزا نے کہا کہ بہترین بنیادی گورننس تمام SMEs کے لیے اہم حیثیت رکھتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More