باجوڑ میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا

0

اسلام آباد( نمائندہ امت) خیبر پختون خوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں سال نو کا پہلا پولیو کیس سامنے آیا ہے۔ انسداد پولیو پروگرام ذرائع کے مطابق باجوڑ ایجنسی سے تعلق رکھنے والے اڑھائی سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جو سال 2019کا پہلا مصدقہ پولیو کیس ہے۔ ذرائع کے مطابق والد اس بچے کو پولیو کے قطرے پلوانے سے انکاری تھا۔ بچے کے خون کے نمونے اسلام آباد میں واقع قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ) بھجوائے گئے تھے، جہاں بچے میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ یاد رہے گزشتہ برس ملک بھر میں مجموعی طور پر پولیو کے 10مصدقہ کیس سامنے آئے تھے جن میں تین کیس باجوڑ ایجنسی میں رپورٹ ہوئے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More