پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف کراچی کا اجلاس

0

کراچی(پ ر)آل سندھ پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف کراچی کا اجلاس نیاز احمد خاصخیلی کی زیر قیادت ہوا، جس میں تمام اسپتالوں کے ذمہ داران نے شرکت کی۔عہدیداروں نے کہا کہ نئے ویکسی نیٹرز7 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔انہیں پٹرول بھی نہیں دیاجارہا ہے۔ہیلتھ پروفیشنل الائونس میں اعلان کردہ 20فیصد اضافے کے لیے بھی رشوت مانگی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 20جنوری تک مسائل حل نہ ہوئے تو 10فروری کو سندھ بھر کے ملازمین کراچی پریس کلب پر احتجاج کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More