چین کا پاکستان سے آلو کی درآمد شروع کرنے پر اتفاق

0

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی درخواست پر چین نے آلوکی درآمد شروع کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔وفاقی وزیر برائے فوڈ اینڈ ریسرچ صاحبزادہ یعقوب محبوب سلطان سے چینی سفیریاو جنگ نے ملاقات کی جس کے دوران باہمی دلچپسی کے اہم امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران صاحبزادہ یعقوب سلطان نے وزرات کی طرف سے چینی سفیر سے پاکستان سےآلوکی درآمد شروع کرنے کی درخواست کی جس پر انہوں نے اتفاق کرلیا۔صاحبزادہ یعقوب سلطان نے چینی مہمان کی جانب سے رضامندی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔پاکستان تجارتی معاہدے کے تحت بڑی تعداد میں کپاس، چاول اور مچھلی چین کو درآمدکرتا ہے جبکہ بدلے میں چین سے الیکٹرانک، نیوکلیئرریکٹرز، اسٹیلز سمیت دیگر کئی شعبوں میں برآمدت کرتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More