جرمنی میں کھیلوں کے سامان کی نمائش اپریل میںہوگی

0

اسلام آباد(امت نیوز) جرمنی کے شہر کولون میں کھیلوںکے سامان اور کھلاڑیوں کے ملبوسات کی بین الاقوامی نمائش رواں سال اپریل میں منعقد ہوگی۔ ٹریڈ ڈولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے مطابق 4 روزہ نمائش 4 اپریل سے7 اپریل تک منعقد ہوگی۔ نمائش میں مارشل آرٹس، سپورٹس وئیر، کھیلوں کے سازوسامان، فٹنس اینڈ ٹریننگ آلات اورگروپ فٹنس آلات کی نمائش کی جائے گی۔اتھارٹی نے نمائش میں شرکت کی فیس 3 لاکھ 75ہزار روپے مقرر کی ہے۔نمائش میں شرکت کی خواہش مند کمپنیوں کو 23جنوری تک درخواستیں جمع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More