”حکومت کبڈی کے فروغ کےلئے اقدامات کر رہی ہے“

0

راولپنڈی (امت نیوز) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا محمد سرور نے کہا ہے کہ حکومت روایتی کھیل کبڈی کے فروغ کےلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ پنجاب حکومت اور پنجاب کبڈی فیڈریشن کے تعاون سے آنے والے دنوں میں پوٹھوہار کبڈی کپ کا انعقاد کیا جائے گا۔ گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کبڈی پاکستان اور پنجاب کی پہچان ہے، دیہی علاقوں میں کبڈی کو فروغ دینے کےلئے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر شافع حسین، صوبائی وزیر کھیل امور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی اور پنجاب کبڈی فیڈریشن کے صدر صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کے کبڈی کے فروغ کےلئے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ روایتی کھیل ایک بار پھر نوجوانوں میں مقبول ہو رہا ہے۔ رانا سرور نے مزید کہا کہ انٹرنیشنل میچز کے کامیاب انعقاد سے یہ ثابت ہو گیا ہے کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More