ویمنز بگ بیش میں آج تین میچوں کا فیصلہ ہوگا

0

میلبورن (امت نیوز) ویمنز بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ میں (آج) ہفتہ کو تین میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ویمنز بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے اور شائقین کرکٹ کو اچھے میچ دیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔ لیگ میں (آج) ہفتہ کو تین میچ کھیلے جائینگے اور اس سلسلے میں پہلا میچ ایڈیلیڈ سٹرائیکرز اور پرتھ سکارچرز کے درمیان کھیلا جائیگا، دوسرا میچ میلبورن رینی گیڈز اور ہوبارٹ ہریکنز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا میچ برسبین ہیٹ اور سڈنی تھنڈرز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More