جیل کی روٹی نوازکےمن کو بھاگئی-گھر سےصرف سالن آتاہے

0

اسلام آباد (نمائندہ امت)جیل کی روٹی سابق وزیراعظم کے من کو بھا گئی، سالن چاہے گھر سے آئے روٹی جیل کے کچن سے منگوا کر کھانے لگے۔میاں نوازشریف گھر سے صرف دوپہر کا کھانا، صبح کے ناشتہ میں انڈہ، بریڈ اور رات کے کھانے کیلئے سالن منگواتے ہیں جبکہ روٹیاں جیل کے کچن سے لیتے ہیں۔سابق وزیراعظم نے جیل کا کچن دیکھنے کی بھی فرمائش کی، کچن کے قریب سے گزرتے وقت کھانے کی پرکشش مہک پر سپرنٹنڈنٹ جیل نے نوازشریف کو کچن بھی دکھایا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل میں بھی نوازشریف جیل کی روٹیاں منگوا کر کھاتے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More