کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کفایت شعاری میں سب سے آگے

0

کراچی(امت نیوز) ”چادر دیکھ کر پاؤں پھیلانا“کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے کام آگیا۔پی ایس ایل کی سب سے کم قیمت پر فروخت ہونے والی فرنچائز نے اپنے اخراجات کنٹرول میں رکھے جس کی وجہ سے دیگر ٹیموں کے مقابلے میں کم نقصان برداشت کرنا پڑا۔ رپورٹ کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو 2016ے پہلے ایڈیشن میں سینٹرل پول سے 13کروڑ 59لاکھ80 ہزار روپے اور اسپانسرشپ سے1کروڑ 70اکھ روپے کی آمدنی ہوئی، مجموعی رقم 15کروڑ 29لاکھ80 ہزار بنی۔ٹیم نے فرنچائز فیس کی مد میں پی سی بی کو14کروڑ70 لاکھ60 ہزار 840 روپے ادا کیے، بطور میچ فیس 1کروڑ54 لاکھ62 ہزار500 روپے کی ادائیگی ہوئی، ملبوسات پر10 لاکھ 97 ہزار825 روپے خرچ ہوئے، ہوٹل میں رہائش پر ایک کروڑ4 لاکھ1351 روپے صرف ہوئے، دیگر اخراجات73 لاکھ22 ہزار331 روپے کے ہوئے، فرنچائز نے تنخواہوں کی مد میں26 لاکھ30 ہزار روپے ادا کیے، ایڈورٹائزنگ پر ایک کروڑ36لاکھ72 ہزار283 روپے اور میڈیا پر15 لاکھ42 ہزار200 روپے خرچ ہوئے، ویب سائٹ پر ایک لاکھ60 ہزار روپے صرف کیے گئے، ڈیپریسیشن29 ہزار روپے رہا، ایک لاکھ32 ہزار 250روپے کے دیگر اخراجات ہوئے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو پہلے سال4 کروڑ65 لاکھ30 ہزار560 روپے کا نیٹ خسارہ ہوا، یہ تمام فرنچائزز کے مقابلے میں سب سے کم ثابت ہوا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More