مشرق وسطیٰ میں ایران کا راستہ روکنے کا امریکی اعلان

0

واشنگٹن(امت نیوز) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اعلان کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں ایران کا راستہ روکا جائے گا اورمعاملہ زیر بحث لانے کے لیے بین الاقوامی سربراہ اجلاس 13 اور 14 فروری کو پولینڈ میں ہو گا۔امریکی چینل ’فوكس نيوز‘ کو انٹرویو میں امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ سربراہ اجلاس میں تمام تر توجہ مشرق وسطی میں استحکام اور خطے میں آزادی اور امن پر مرکوز ہو گی۔ اس میں ایک اہم عنصر اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ایران کا عدم استحکام پیدا کرنے میں کوئی کردار نہ ہو۔ انہوں نے کہاشام سے آخری ایرانی فوجی کو نکال باہر کرنے تک امریکہ سفارت کاری کو کام میں لاتا رہے گا۔ مائیک پومپیو گزشتہ روزبحرین پہنچے جس کے بعد وہ امارات، قطر، سعودی عرب ، سلطنت عمان اور کویت کا دورہ کرینگے۔ امریکی ترجمان کے مطابق ایک متحدخلیجی تعاون کونسل علاقائی امن ، ترقی اور استحکام کا سنگ بنیاد ہے اور یہ سب سے بڑے علاقائی خطرے یعنی ایرانی نظام سے نمٹنے کے لیے بھی ضروری ہے۔ دریں اثنا امریکی فوج نے شام سے اپنے فوجی ساز و سامان کو نکالنا شروع کر دیا ہے۔ شام میں تعینات 2000امریکی فوجیوں کے انخلا کا شیڈول ابھی تک غیر واضح ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More