قومی ہاکی کھلاڑیوں کے3 روزہ ٹرائلز اختتام پزیر ہوگئے

0

لاہور(امت نیوز) پرو ہاکی لیگ کے لیے قومی کھلاڑیوں کے 3 روزہ ٹرائلز اختتام پزیر ہوگئے ہیں اور کیمپ میں شامل 51 میں سے 33 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول قومی ٹیم کے کیمپ میں 51 میں سے 33 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ ان ٹرائلز کی نگرانی قائم مقام سیکرٹری پی ایچ ایف ایاز محمود، چیف سعید خان اور سلیکٹر قاسم خان نے کی۔ ٹرائلز کے آخری روز کھلاڑیوں کے درمیان پریکٹس میچز کھیلے گئے جس میں آفیشلز نے پلیئرز کی کارکردگی کا جائزہ لے کر انہیں کیمپ کا حصہ بنانے یا نہ بنانے کا فیصلہ کیا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے قائم مقام سیکرٹری ایاز محمود نے ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، اگر ان کی درست سمت میں رہنمائی کی جائے تو انٹرنیشنل سطح پر میڈلز جیت کر ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں۔ ماضی میں ہماری فتح کا دارومدار اٹیکنگ ہاکی پر تھا، اسی ہتھیار کو مستقبل میں بھی اپنا کر نتائج اپنے نام کرنے کی کوشش کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More