29اضلاع میں کنزیومر پروٹیکشن کورٹس کیلئے جج اور مجسٹریٹ مقرر

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ احمد علی ایم شیخ نے صوبے کے29اضلاع میں صارفین کے حقوق کے تحفظ کیلئے قائم عدالتوں(کنزیومر پروٹیکشن کورٹس) کیلئے سول جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ مقرر کر دیئے ہیں۔ رجسٹرار غلام رسول سموں کی جانب سے جاری نوٹی فکشن کے مطابق کراچی کے ضلع جنوبی میں مکیش کمار،غربی میں جاوید کوریجو، شرقی میں کامران ہکڑو، وسطی میں حمیداللہ اور ملیر میں مس ماروی کو جج مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ظہیر منگی کو حیدرآباد، امداد کیریو کو مٹیاری، پردیپ کمار کو جامشورو، منصور کو ٹھٹہ، منیر احمد کو سجاول ، عبدالستار ٹنڈو محمد خان، امتیاز علی شاہ کو دادو، ریحانہ احسان خان کو ٹنڈو الہیار اور عمار راجپوت کو بدین کی کنزیومر پروٹیکشن کورٹ کا جج مقرر کیا گیا ہے۔ جبکہ نور احمد کو میرپورخاص، غلام مصطفی جمالی کو سانگھڑ ،امبرین بتول فاطمہ کو شہید بینظیرآباد، آصف رضا میر کو نوشہر وفیرو، عبدالطیف ڈہانی کوسکھر، امر لعل کو کشمور ایٹ کندھکوٹ، محمد سلیم کو گھوٹکی، صفدر علی کو قمبر ایٹ شہداد کوٹ، سجاد نعیم کو شکار پور ،شیث کھوسو لاڑکانہ، اعجاز چانڈیو جیکب آباد جبکہ سیف اللہ کو خیرپور کی کنزیومر پروٹیکشن کورٹ کا جج مقرر کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More