پی ایس ایل میں بھارتی کمپنیوں کی سرمایہ کاری کا انکشاف

0

کراچی(اسپورٹس ڈیسک)پی ایس ایل میں بھارتی کمپنیوں کی سرمایہ کاری کا انکشاف ہوا ہے۔اس ضمن میں آئی ایم جی کا عملہ پاکستان پہنچ گیا ہے۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل میچز کی نشریات کا کام دو بھارتی کمپنیوں کے سپرد کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے 21 دسمبر کو اعلان کیا تھا کہ پی ایس ایل کے نشریاتی حقوق ایک پاکستانی کمپنی بلٹز کی سربراہی میں قائم کنورشیم کو دے دیئے گئے ہیں۔ پی سی بی نے یہ بھی بتایا تھا کہ گذشتہ ایڈیشن کی نسبت یہ نشریاتی حقوق 358 فیصد زائد قیمت میں فروخت کیے گئے ہیں۔ تاہم کرکٹ بورد نے معاہدہ کی تفصیلات خفیہ رکھی تھیں۔بھارتی میڈیا گروپ انڈیا ٹائمز کے ذیلی جریدے ممبئی مرر نے منگل کو ایک رپورٹ میں انکشاف کیا کہ پی ایس ایل کے میچز دو بھارتی کمپنیاں ٹیک فرنٹ اور آئی ایم جی ریلائنس نشر کریں گی۔ٹیک فرنٹ سابق بھارتی سرمایہ کار مرلی دھرن سری نواسن کی ملکیت ہے اور یہ کمپنی بلٹز کی زیرقیادت کنوریشن میں شامل ہے۔دوسری کمپنی آئی ایم جی کرکٹ میچوں کی پروڈکشن کا تجربہ رکھتی ہے اور 10 برس انڈین پریمیئر لیگ کے میچز دکھاتی رہی ہے۔ اس کمپنی کا خالصتا تکنیکی ہے یعنی کیمرے اور دیگر آلات نسب کرکے میچ کو دکھانے اور ریکارڈ کرنے کا کام اس کے سپرد ہوگا۔آئی ایم جی وہ میچز بھی دکھا چکی ہے جن کے نشریاتی حقوق بھارت کے سونی نیٹ ورک نے خریدے تھے۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More