پی ایس ایل ٹکٹ آن لائن فروخت کیلئے پیش

0

لاہور(اسپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے لیے میچز کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت شروع ہوگئی۔پی ایس ایل4کے لیے آن لائن ٹکٹوں کو مختلف مراحل میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے،پہلے مرحلے میں شارجہ اور ابوظہبی میں منعقدہ7میچز کی ٹکٹس فروخت کی جارہی ہیں۔آن لائن بکنگ کے لیے دستیاب ٹکٹوں کی قیمت20،30،65 اور100درہم مقرر کی گئی ہے۔دوسرے مرحلے میں دبئی،لاہور اورکراچی میں منعقدہ میچز کے ٹکٹس فروخت کیلئے پیش کیے جائیں گے جس کا اعلان بعد میں ہوگا۔14فروری سے شروع ہونے والےایڈیشن میں کْل34میچز کھیلے جائیں گے جس میں سے8میچز پاکستان میں ہوں گے اوربقیہ میچز دبئی، شارجہ اور ابوظہبی کے گراؤنڈز کریں گے۔جن میچز کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت جاری ہے اس میں شارجہ میں20فروری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز،21فروری کو پشاور زلمی اور کراچی کنگز،22 فروری کو ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے میچز شامل ہیں۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More