پارلیمنٹ کو کرپشن چھپانے کیلئے استعمال نہیں ہونے دینگے-وزیراعظم

0

اسلام آباد(امت نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پارلیمنٹ کو کسی کی کرپشن چھپانے کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ وزیراعظم عمران خان سے قومی اسمبلی کے اسپیکراسد قیصرکی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں وزیراعظم نے اپوزیشن کے رویے پربرہمی کا اظہارکیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ احتساب پرکسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا جب کہ پارلیمنٹ کوکسی کی کرپشن چھپانے کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔اس سے قبل ٹوئٹر پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہرسال پارلیمنٹ پرٹیکس دہندگان کے اربوں روپے خرچ ہوتے ہیں، قومی اسمبلی میں اپوزیشن کا واک آؤٹ ظاہرکرتا ہے انہیں صرف یہی کام آتا ہے، اپوزیشن کی جانب سے واک آؤٹ دباؤ کے حربے ہیں تاکہ این آراو لیا جاسکے۔وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن کے خلاف کیسز پی ٹی آئی نے نہیں بنائے لیکن اپوزیشن دباؤبڑھا کرنیب میں کرپشن کیسزمیں احتساب سے بچنا چاہتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More