ون ڈے میں پاکستان کسی سے کمتر نہیں-عثمان شنواری

0

لاہور (خبر ایجنسی) قومی فاسٹ بائولر عثمان خان شنواری کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں قومی سکواڈ کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے اور سفید بال کی کرکٹ میں گرین شرٹس کو کسی بھی ٹیم سے کمتر نہیں کہا جا سکتا جن کی عالمی کرکٹ میں اپنی ایک اہمیت ہے۔ایک انٹرویو میں عثمان شنواری کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں بہت زیادہ فرق ہے اور دیکھا جائے تو قومی ٹیم کے پاس مختصر فارمیٹ کی کرکٹ کے لیے موثر بیٹسمین،عمدہ آل رائونڈرز اور بہترین فاسٹ بائولرز موجود ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More